ارُدُو
کیا آپ کو اپنے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی میں مدد کی ضرورت ہے ؟
اگر آپ COVID-19 کی وبا کے دوران اپنے بجلی، قُدرتی گیس یا پانی کے بلز ادا نہیں کر سکے تو اس کے لئے مدد دستیاب ہے۔
آپ اپنی یوٹیلٹی کمپنی کو کال کریں اور اُن سے یہ دو سوال پوچھیں:
- آپ کس امدادی پروگرام کے لئے اہل ہیں؟
- کیا آپ اپنے سابقہ بقایا جات کی ادائیگی کے لئے کوئی پلان بنا سکتے ہیں؟
کیا آپ کو اپنے بجلی، قدرتی گیس یا پانی فراہم کرنے والوں سے رابطے کے لئے مدد کی ضرورت ہے؟ اِس صفحے کے نقشے پر اپنے ایڈریس کا اندراج کریں: https://www.commerce.wa.gov/utility-assistance/.
لوگوں کے بلوں کی ادائیگی میں مدد کرنے والے وفاقی حکومت کے پروگرام کےآپ اہل ہو سکتے ہیں۔
آپ وفاقی حکومت کا پروگرام جسے )کم آمدنی والے گھر کے توانائی کے بلِوں کی ادائیگی میں مدد گار پروگرام (“LIHEAP” کہا جاتا ہے، کے اہل ہوسکتے ہیں اس بات کا انحصار آپ کی آمدن پر ہے۔ پانی کے بِلز کے لئے اسی طرح کا ایک نیا پروگرام تخلیق کیا گیا ہے. یہ اہلیت کے لئےآمدنی کے درجات کی چند ایک مثالیں ہیں:
- جو خاندان 1 فرد ہر مشتمل ہو = جس کی ماہانہ آمدن 1,595$ یا سالانہ آمدن 19,140$ سے کم ہو
- جو خاندان 2 افراد پر مشتمل ہو = جس کی مایانہ آمدن 2,155$ یا سالانہ آمدن 26,860$ سے کم ہو
- جو خاندان 4 افراد پر مشتمل ہو = جس کی ماہانہ آمدن 3,275$ یا سالانہ آمدن 39,300$ سے کم ہو
معلومات کے لئے 1-1-2 پر کال کریں یا جہاں آپ رہتے ہیں وہاں کی مقامی “کمیونٹی ایکشن ایجنسی”کو کال کریں. رابطہ کرنے کی معلومات کے لئے اِس نقشے کا استعمال کریں: https://fortress.wa.gov/com/liheappublic/Map.aspx
دوسرے اخراجات میں مدد کے لئے ذرائع دستیاب ہیں. معلومات کے لئے1-1-2 پر کال کریں۔
اس وبا کی وجہ سے واشنگنٹن میں بہت سے لوگوں کو غیر متوقع بلز موصول ہوئے ہیں. آپ اکیلے نہیں ہیں. 1-1-2 پر کسی سے بات کریں جو آپ کا رابطہ لوگوں کے کرایے، خوارک براڈ بینڈ اور اس طرح کی کئی اور ادائیگیوں میں مدد فراہم کرنے والے پروگرامز سے آپ کا رابطہ کروا سکتا ہے۔
Last Updated 2021-06
- ኣማርኛ (AM)
- العربية (AR)
- Chuuk (CHK)
- Duetch (DE)
- Español (ES)
- فارسی (FA)
- Français (FR)
- हिन्दी (HI)
- Lus Hmoob (HM)
- 日本語 (JP)
- ကညီ ကျိာ် (KAR)
- ខ្មែរ (KM)
- 한국어 (KO)
- ພາສາລາວ (LAO)
- Kajin Majōl (MH)
- Tu’un Savi (MX)
- မြန်မာစာ (MY)
- नेपाली (NE)
- Afaan Oromoo (OM)
- ਪੰਜਾਬੀ (PA)
- Português (PT)
- Limba română (RO)
- русский язык (RU)
- Gagana Samoa (SM)
- Af-Soomaali (SO)
- Kiswahili (SW)
- தமிழ் (TA)
- తెలుగు (TE)
- ภาษาไทย (TH)
- ትግርኛ (TI)
- Tagalog (TL)
- українська мова (UK)
- ارُدُو (UR)
- Tiếng Việt (VI)
- 简体中文 (ZHS)
- 繁體中文 (ZHT)